ڈی سی چمن کی شہید لیویز اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات ، عید گفٹ پیش کئے

منگل 9 اپریل 2024 20:24

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس نے وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیویز اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عیدی پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی سی چمن نے شہداء کی قربانیوں اور انکی ملک کیلئے دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان کا وجود ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں کی وجہ سے قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے آرمی، ایف سی پولیس لیویز اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ان گنت افسران و اہلکاروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمارے لیے لازوال اور قابل فخر ہیں اور ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہم آئندہ بھی مملکت خداداد کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اج ہمیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن نے لیویز شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرایا جائے گا ڈی سی آفس کے دروازے ہمیشہ شہداء کے لواحقین کے لیے کھلے رہیں گے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں