چارسدہ‘ بیوٹا کے زیر اہتمام عبوری کابینہ کے قیام کا فیصلہ

بدھ 12 ستمبر 2018 13:27

چارسدہ‘ بیوٹا کے زیر اہتمام عبوری کابینہ کے قیام کا فیصلہ
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) باچا خان یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن(بیوٹا) کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی تمام ٹیچنگ فیکلٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سابقہ کابینہ کئی ماہ قبل اپنی مدت مکمل کر لینے کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر بروقت انتخابات کا انعقاد ممکن نا ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

تمام اساتذہ نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر ایک عبوری کابینہ کے قیام کا فیصلہ کیا جو کہ دسمبر کے پہلے ہفتے ہونے والے بیوٹا کے عام انتخابات کے انعقاد تک یونیورسٹی فیکلٹی کے جائز مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

عبوری کابینہ کا صدر ڈاکٹر اکرام اللہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شکیل کو نامزد کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں ڈاکٹر فرہاد علی سینئر وائس پریزیڈنٹ مس بینش علی ،نائب صدرسید ارشد علی شاہ ،فائنانس سیکرٹری تقویم الحق ،ایونٹ سیکرٹری رفیق احمد ، پریس سیکرٹری تیمور خان اور ڈاکٹر شکور وصال بطور ایگزیکٹو ممبرز شامل ہیں۔نئی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باچا خان یونیورسٹی میں قانون کی بالادستی، اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات کے حل اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں