صحت انصاف کارڈ سے غریبو ں کا علاج احسن طریقے سے ہو رہا ہے،عوامی حلقے

پیر 17 ستمبر 2018 14:50

چارسدہ ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) صحت انصاف کارڈ کے ذریعے قادر جنرل ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں کا علاج معالجہ احسن طریقے سے ہو رہا ہے اور انہیں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں صحت انصاف کارڈ رکھنے والے درجنوں افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ ضلع کی سطح پر حکومت نے قادر جنرل ہسپتال ڈھکی کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت دی ہے اس پر قادر جنرل ہسپتال ڈھکی کے عملے نے بھر پور طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے نادار اور غریب لوگو ں کو علاج معالجے سمیت آپریشن کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جس پر حکومت اور ہسپتال کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں