چارسدہ، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر نے کا اعلان

منگل 25 ستمبر 2018 17:11

چارسدہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ نے عوامی شکایات پر فوری اور بھر پور ایکشن لیتے ہوئے رجڑ بازار اور مختلف شاہراہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر رجڑ بازار میں قائم ناجائز تجاوزات ،ریڑھی بان ، چھابڑی فروشوں ،غیر قانونی ٹریفک پارکنگ سٹینڈزاورچنگ چی اڈوں کے مالکان تجاوزات کوتین دن کے اندر اندر ہٹا کر قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں کیاجائے گا۔

اہل علاقہ معززین، عوام الناس اور عوامی نمائندوں نے چارسدہ پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اس اقدام کو بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ (پی ایس پی)نے اپنے پیغام میں کہا کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع چارسدہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی پارکنگ ،ٹیکسی سٹینڈز ، بلاکنگ اور تجاوزات وغیرہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں