ماہ ربیع الاول:جامع مسجد عوثیہ کلے سر پیران اتمانزئی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ وتاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

خاتم النبین رحمت العالمین اما م انبیاء محبوب خدا خضرت محمد ﷺکی غلامی اوراطاعت میںدونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور ان کے در کے گدا بادشاہوں سے بھی بلند مرتبہ رکھتے ہیں، امیر تحریک لبیک خیبرپختونخوا و دیگر علماء کرام کا اظہار خیال

ہفتہ 30 نومبر 2019 22:01

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) ماہ ربیع الاول کے مناسبت سے جامع مسجد عوثیہ کلے سر پیران اتمانزئی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ وتاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک خیبر پختونخواہ کے امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امنی جامعہ مسجد عوثیہ اتمانزئی کے پیش امام علامہ محمد ابراہیم چشتی،علامہ عثمان باچا اوردیگر نے کہاکہ خاتم النبین رحمت العالمین اما م انبیاء محبوب خدا خضرت محمد ﷺکی غلامی اوراطاعت میںدونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور ان کے در کے گدا بادشاہوں سے بھی بلند مرتبہ رکھتے ہیں اورکہاکہ حضور ﷺکی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے ایک کامل نمونہ ہیں جسکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حضور ﷺکی ا ٓمد اس دین اسلام کی آمد تھی جس نے تمام ترادیان باطلہ کے فر سودہ نظام بدل کررکھ دیئے اس کائنات پر ایک نئے خدائی تہذیب وتمدن نے جنم لیا۔انسانوں کے اندر ایک ایسی روح پھونک دی گئی جس نے آپس میں محبت ومروت کے جذبو ں کی نشونماکی۔ اس کائنات سے کفر وشرک کے اندھیروں کا خاتمہ کرکے اسلام کی روشنی سے منور کردیا ۔انہوںنے کہاکہ حضور ﷺکی اسو ہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے ایک کامل نمونہ ہے امت مسلمہ کو آپس کے اختلافات کے خاتمے کے ساتھ معاشرے سے بھی بگاڑ اور برائیوں کے خاتمے میں کر دار ادا کرنا ہوگا ۔

جسکے لئے حضور ﷺ کی زندگی مبارک کی اصولوں اورانکی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے ۔تاکہ دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ حضور ﷺکی سیر ت ہمیں معاشرے میںامن ومحبت اور بھائی چار ے کی قیام کادرس دیتا ہے ۔تاکہ انسانیت آرام وسکون کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارسکے ۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں