جشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے کاٹلنگ کلب نے جیت لئے

ہفتہ 6 اگست 2022 20:31

جشن آزادی انٹرڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے کاٹلنگ کلب نے جیت لئے
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے کاٹلنگ کلب نے جیت لئے ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلوں میں ملاکنڈ، درگئی ، کاٹلنگ ، مردان ، مندنی ، تنگی اور چارسدہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس کے فائنل میں کاٹلنگ کلب نے ڈھکی امیر آباد کلب کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی یوتھ کونسلر حافظ محمد الہام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، منصفر خان ، محمد آیاز، فرمان علی ، آرگنائزنگ سیکرٹری خورشید خان شباب، ٹیکنیکل آفیشلز اعجازمحمد، اقبال حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈھکی امیر آباد کی ٹیم نے مندنی کو تین صفر سے جبکہ کاٹلنگ نے ملاکنڈ کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ فائنل میں کاٹلنگ نے ڈھکی امیر آباد کو دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی، اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے کہا کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دیگر ڈویڑنز میں بھی مقابلے منعقد کرائیں جائینگے جن میں بنوں ، پشاور، مردان ، چارسدہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں