وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی فوری نوٹس لی ہے

منگل 11 جون 2019 14:56

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی میں جزوقتی لیکچررز کے بقایاجات کی ادائیگی مکمل کر دی ہے اور یونیورسٹی نے اس مد میں تقریبا 3کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے جو یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ ادائیگیاں ان کے یونیورسٹی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کی ہیں تاہم انہوں نے ان لیکچررز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادائیگیوں کو یقینی بنایا -انہوں نے مزید بتایا کہ 2015سے یونیورسٹی کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے کوئی مالی گرانٹ نہیں دی گئی اور یونیورسٹی کے تمام اخراجات مقامی وسائل سے پورے کئے جا رہے ہیں جس سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں توسیع کرنے اور مزید تدریسی شعبہ جات کے قیام کے لئے ترقیاتی منصوبہ تیار کیا جا چکاہے اور جیسے ہی فنڈز کی دستیابی ممکن ہوئی اس پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا جائے گا -

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں