چیچہ وطنی، سی ای او ایجوکیشن کے مختلف سکولوں کے دورے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ساہیوال سجاد اسلم کے ضلع بھرکے مختلف سکولوں کے اچانک دورے ،صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال ،ناقص نظم و ضبط اور ڈینگی بخار کے بچاؤکے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر کئی ہیڈ ماسٹر معطل ،متعدد کی جواب طلبی اور شوکاز نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سجاد اسلم نے ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے کئے ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 88A/6Rاور پرائمری سکول مقبول پور کے دورے کے دوران صفائی نے ناقص صورتحال اور ٹوٹے فرنیچر کی موجودگی پر ہیڈ ماسٹر سید رفاقت علی اور ہیڈ ماسٹر اللہ ودایا کو فوری طور پر معطل کر کے پیڈا ایکٹ 2006کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے جبکہ اے ای او شیراز احمد کی بھی جواب طلبی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 87A/6Rاور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 55/GDمیں ناقص نظم و ضبط اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے اور ناقص صفائی پر ہیڈ مسٹریس عاصمہ عالم اور متعلقہ اے ای او عدیل مظہر کی جواب طلبی جبکہ ہیڈ مسٹریس انجم ناہید کے خلا ف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت شو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 70/4Rاور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 88/6Rرتی ٹبی میں سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے ،پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات اور صفائی کی ابتر صورتحال پر دونوں سکول کی ہیڈ مسٹریس نذیر بیگم اور سنیلہ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت شوکاز نوٹس اور متعلقہ اے ای اوز آمنہ قندیل اور رقیہ ذاکر کی جواب طلبی کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں