چیچہ وطنی،دن دیہاڑے ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات

7نقات پوش مسلح کار سوار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار

منگل 21 اگست 2018 20:40

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) دن دیہاڑے ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات 7نقات پوش مسلح کار سوار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق منگل کے روزدن دیہاڑے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالوحید کے گھر واقع ہائوسنگ کالونی میں 7نقاب پوش مسلح کار سوار ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر بائی پاس کی جانب فرار ہو گئے۔ بتایا جا تا ہے کہ ڈاکو بلیک کار نمبریLED-6725میں سوار تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں