چیچہ وطنی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

جمعہ 11 جنوری 2019 16:49

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 45سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق گائوں113/7-R کے رہائشی ریاض احمد کے گھر گزشتہ شب تین مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنا شروع کر دیا اسی دوران مزاحمت پر ڈاکؤں کی فائرنگ سے صاحب خانہ ریاض احمد کی بیوی مریم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس مصرف تفتیش ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں