چیچہ وطنی، چار مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 اگست 2019 15:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،چار مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد،پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن لاری اڈہ کے ہوٹل سرائے اور ملحقہ آبادی امیرآباد میں کیاگیا، اس دوران 44مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور 11مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی ، چار مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا،ملزمان ابو مرسد عرف قطروڈوگر، عدیل مسلم شیخ ،اللہ دتہ ترکھان اور یونس گجر کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں