اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی،مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر11 دکانداروں کو جرمانہ

چیچہ وطنی،مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر11 دکانداروں کو جرمانہ

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2017ء)مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر11 دکانداروں کو سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری محمد زبیر نے 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،پولیس کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے مدینہ چوک، بائی پاس بورے والا روڈ اور دیگر مقامات پرواقع فروٹ، سبزی، کریانہ، ہوٹلوں اور بیکری کی دکانوں پر چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر11 دکانداروں کو 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں