چیچہ وطنی،نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں عام آدمی کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، کمشنر

بدھ 16 جنوری 2019 17:40

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں عام آدمی کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور ایسی تمام سوسائٹیز کو بند کر دیا جائے گا جنہوں نے منظوری نہیں لی ۔تمام ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف ایکشن لیں اور عوام کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں ۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے سرکاری فیسوں کی وصولی کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو ،مریم خان ،احمد کمال مان ،ایڈیشنل کمشنر چوہدری عبدالغفور،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف محمد علی ،اے ڈی سی آر اوکاڑہ خرم شہزاد اور اے سی آر کاشف ڈوگر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کو ریگولر کرنے کے لئے آنے والے تمام کیسوں کو جلد مکمل کیا جائے اور ان کی ٹرانسفرز پر بھی مکمل پابندی برقرار رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے بتایا کہ ضلع بھر میں سینکڑوں دوکانیں بغیر اسسمنٹ کے کرائے پر دی ہوئی ہیں جس پر کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دوکانوں کے کرائے کا محکمہ اینٹی کرپشن کے ساتھ ملکر دوبارہ جائزہ لیا جائے اور انہیں جلد فائنل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں