چیچہ وطنی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کی وفات پر لواحقین کا احتجاج

جمعرات 13 جون 2019 15:37

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کی وفات پر لواحقین کا احتجاج،ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو کی بروقت کارروائی ،احتجاج ختم کروا کر نور شاہ روڈ ٹریفک کے لئے کھلوادی ،لواحقین کو واقعہ کی مکمل چھان بین کروانے کی یقین دہانی-تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کی وفات پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے نورشاہ روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کر دی -ڈاکٹروں پر اپنے فرائض میں نااہلی کا الزام ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے مذاکرات کئے -انہوں نے لواحقین کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی یقین دہانی،ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر لواحقین پر امن منتشر ہو گئے جس پر نورشاہ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا -

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں