عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،اے ایس پی چیچہ وطنی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اے ایس پی چیچہ وطنی شیخ طارق محمود نے تھانہ شاہکوٹ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ایس ایچ او اور تفتیشی سٹاف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،پولیس افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ جرائم میں کمی واقع نہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا آپکے ساتھ میرے افطار ڈنر کا بنیادی مقصد پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں