شہریوں کو ہیلمٹ اور لین لائن ڈسپلن سے آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال

اتوار 14 اپریل 2024 12:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی نے بتا یا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہیلمٹ اورلین لائن ڈسپلن کی آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائےجارہے ہیں اور اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دئیے جا رہے ہیں، گزشتہ روز میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ٹی او نے کہا پچھلے ایک ہفتہ کے دوران لین لائن کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا موٹرسائیکل اوررکشاڈرائیورز سڑک پر بائیں جانب والی لین میں چلیں اور بلاضرورت لین تبدیل نہ کریں۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اورلین لین لائن ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں