جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:19

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پولیس نے سال 2024کے پہلے تین ماہ کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 4497 لیٹر شراب، 158 کلو سے زائد چرس، 81 کلو افیون ، 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرنے کے علاوہ دیسی شراب کی 24 چالو بھٹیاں بھی پکڑ لیں، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 157 عدد پستول ، 5 ریوالور، 16 عدد بندوق اور 4 عدد رائفلیں برآمد ہوئیں، پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 6879 پتنگیں اور 279 چرخیاں برآمد کر کے 188 مقدمات درج کئے گئے، 14 گینگز کے 43 ارکان ،71 مجرمان اشتہاری کیٹگری اے، 1110 مجرمان اشتہاری کیٹگری بی اور 790 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے،ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 14 گینگز کے 43 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 30 مقدمات درج کر کے 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں