ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ واجبات کی وصولی کی بنیاد پر کیا جائے گا ،کمشنر

پیر 27 فروری 2017 19:58

چیچہ وطنی۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ سرکاری واجبات کی بہترین وصولی کی بنیاد پر کیا جائے گا ،کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ حکم کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ڈویژن بھر کے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا -انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کی بنیاد پر شہریوں کی سہولت کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی و فلاحی منصوبے تیار کئے جاتے ہیں -اس حوالہ سے متعلقہ افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے غیر معمولی نتائج کے ذریعے اہل ہونے کا ثبوت دیں -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ،ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل ،اے ڈی سی رضوان نذیر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے -دریں اثناء اجلاس نے زرعی انکم ٹیکس ،آبیانہ کی وصولی کے علاوہ مختلف علاقوں میں کام کرنے والی ہائوسنگ سکیموں سے واجبات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا جبکہ تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کے انسدار اور غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات دیتے ہوئے کمشنر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو شاباش دی -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں