ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اونے عیدالضحیٰ کی نماز پولیس لائن چنیوٹ میں ادا کی

منگل 13 اگست 2019 20:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ عیدالضحیٰ کی نماز پولیس لائن چنیوٹ میں ادا کی،اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی و دیگر پولیس افسران ،ملازمین، سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عید کی نماز کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر وہاں موجود افراد کے ساتھ گھل مل گئے اور سب کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں نہیں بھولے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پر انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 14 اگست کو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا پرچم کشائی و دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی اور مختلف ایونٹ منعقد کیے جائیں گے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں