دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی کے خلاف قوم کو اٹھنا ہو گا ،سید حسنات علی شاہ

جمعرات 19 جولائی 2018 22:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے سابق صدر سید حسنات علی شاہ نے سانحہ مستونگ اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی کے خلاف قوم کو اٹھنا ہو گا اور دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں درجنوں افراد کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتا ر کر کے نشان عبرت بنائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا الیکشن قریب ہیں میں تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور برداشت و رواداری کو فروغ دیںتاکہ کوئی سانحہ رو نما نہ ہو سکے عوامی تحریک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں