5 چنیوٹ، نئے ڈی ایچ کیو ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، پولیس لائن اور دیگر منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ،ہیومن اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ

]شہر کی آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے +ضلعی انتظامیہ نیا سٹی بنائے شہر مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے چاروں ہائی وے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پنجاب حکومت نوٹس لے،عہدیداران کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

ر*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) چنیوٹ ضلع میں نئے ڈی ایچ کیو ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، پولیس لائن اور دیگر منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے شہر کی آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ نیا سٹی بنائے شہر مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے چاروں ہائی وے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پنجاب حکومت نوٹس لے ان خیالات کااظہار ہیومن اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ ، مزدور محاذ پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر علی امین،وڈ میکر ایسوسی ایشن کے صدر مہر حیدر علی ، ایچ آر سی پی کے کوآرڈینٹر اور بھٹہ مزدور رہنما سیف علی خان ، ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چنیوٹ ضلع مسائلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے چاروں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں حکومت نے چنیوٹ کو ضلع تو بنا دیا مگر ترقیاتی کام اور گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے یہ شہر ترقیاتی کاموں سے محروم ہے وزیرا علیٰ پنجاب نئے ڈی ایچ کیو کی تعمیر اور اس کے ساتھ پولیس لائن سپورٹس کمپیلکس بنانے کا وعدہ پورا کرے مختلف سرکاری محکمے اپنی حالت کو بہتر بنائے تھانہ کلچر میں مزید تبدیلیوں کی ضرورت ہے مزدور محاذپنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر علی امین کا کہنا تھا کہ شہر بھر میںناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے صفائی کی بھی صورتحال ناقص ہے چاروں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں میونسپل کارپوریشن چنیوٹ میں خاکروبوں کی تنخواہوں میں گپلے ہو رہے ہیں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے سٹیڈیم تک نہ ہیں ضلع بھر میں ترقیاتی کام روکے ہوئے ہیں پنجاب حکومت چنیوٹ ضلع کے لئے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ مختص کرے چنیوٹ ضلع کو نیو ماڈل ضلع بنایا جائے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے، ووڈ میکر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے صدر مہر حیدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیومیں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ضلعی انتظامیہ نوٹس لے چنیوٹ ضلع کے عوام اس وقت سخت پریشانی میں مبتلا ہیں نئے پارک ، کھیلوں کے سٹیڈیم ، ڈسٹرکٹ کمپیلکس سمیت دیگر ترقیاتی کام فنڈز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اوراندرون شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ون وے پر عمل درآمد کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا شہر اس وقت بہت سے مسائل سے دوچار ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چنیوٹ ضلع کیلئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں عمل درآمد کروائیں اور چاروں روڈ کو ون وے کر کے تعمیر کیا جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں