چنیوٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا ویژن

کمیوسنٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ''فرینڈز آف پولیس'' پروگرام جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیوسنٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ''فرینڈز آف پولیس'' پروگرام جاری ہے۔فرینڈز آف پولیس پروگرام کے ساتویں بیج کے وفد نے ڈی پی او آفس، پولیس لائن،پولیس خدمت مرکز،ماڈل پولیس سٹیشن صدرکاوزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام ''فرینڈز آف پولیس'' پروگرام جاری ہے۔

فرینڈ ز آف پولیس کے ساتویں بیج میں اساتذہ، سٹوڈنٹس ، وکلاء اور میڈیکل فیلڈ سمیت دیگر شعبہ جات کے افراد شامل ہوئے۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے سٹوڈنٹس کو پولیس سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی اور فرینڈز آف پولیس کے بیجز لگائے۔ فرینڈز آف پولیس کے وفد کو خدمت مرکز،ماڈل پولیس سٹیشن،پولیس لائن اور دیگر سہولیات سنٹرزکا وزٹ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

دوران وزٹ پبلک سروس ڈلیوری کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا اور پولیس ورک سے مکمل آگاہی دی گئی۔ فرینڈز آف پولیس کے وفد نے پولیس ورک میں جدید سہولیات کی فراہمی پر خوب سراہا اور پنجاب پولیس کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے فرینڈز آف پولیس پروگرام جاری رہے گا۔فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فرینڈز آف پولیس اینڈ پولیس وولنٹیئر کا تعاون جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں