چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا چھٹا بیج اختتام پذیر

منگل 9 اپریل 2024 20:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا چھٹا بیج اختتام پذیر ہوگیا ۔ یوتھ انٹرن شپ کے سلسلہ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او عبداللہ احمد، انٹرنز اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنز سے گفتگو کی اور ان سے فیڈ بیک لیا گیا۔

(جاری ہے)

انٹرنز نے پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرنز کو یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ دئیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام میں انٹرنز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز نے ٹریننگ کروائی، پولیس آئی ٹی، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک ، پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں