حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ

اتوار 14 اپریل 2024 20:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےوزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت عام عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں اور بڑی محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کے مسائل میں کمی ہو نا شروع ہو جائے گی۔انہوں نےچنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

دوما ہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی ممالک کی نسبت ہمارے خطے میں زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کوغربت سے نکالنا چاہتے ہیں ہم انکو تعلیم دینا چاہتے ہیں۔چنیوٹ میں فاسٹ یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی اور ٹیوٹا کالج بنا ہے سکول کالج بنے ہیں ہم تعلیم کی طرف توجہ دینا چاہتے ہیں۔انڈسٹری لگا کر لوگوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں۔ہم چنیوٹ میں میڈیکل کالج بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔میری کوشش ہے کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں۔ہر سال بہار کے موسم میں ہم یہ میلہ لگا تے ہیں میں خود بھی عوام کے ساتھ دوڑتا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ہر جماعت سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس میراتھن میں حصہ لیتا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں