حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نیوزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت عام عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں اور بڑی محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کے مسائل میں کمی ہو نا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے چنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

دوما ہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی ممالک کی نسبت ہمارے خطے میں زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کوغربت سے نکالنا چاہتے ہیں ہم انکو تعلیم دینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چنیوٹ میں فاسٹ یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی اور ٹیوٹا کالج بنا ہے سکول کالج بنے ہیں ہم تعلیم کی طرف توجہ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انڈسٹری لگا کر لوگوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں،ہم چنیوٹ میں میڈیکل کالج بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہے کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں۔انہوںنے کہاکہ ہر سال بہار کے موسم میں ہم یہ میلہ لگا تے ہیں میں خود بھی عوام کے ساتھ دوڑتا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر جماعت سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس میراتھن میں حصہ لیتا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں