امن وامان کا قیام اور بروقت انصاف کی فراہمی ترجحات میں شامل ہے، ڈ ی پی او

پیر 15 اپریل 2024 17:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ ڈ ی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔

دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں