ارتھ ڈے کے حوالے سے آگہی مہم میں کپڑے کے بینرز استعمال کئے جائیں، اے ڈی سی آر

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:29

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر چنیوٹ میں زمین کا دن 22 اپریل کو منایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری کی زیر صدارت ارتھ ڈے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکموں کے سربراہان،مارکیٹ کمیٹی ممبران اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی او ماحولیات عثمان ظفر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری کا کہنا تھا کہ ارتھ ڈے کے حوالے سے آگہی مہم میں کپڑے کے بینرز استعمال کئے جائیں۔ اجلاس میں اس بات کا تدراک کیا گیا کہ زمین اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کا خاتمہ ضروری ہے۔ پلاسٹک بیگ زندگی کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ حکومت پنجاب نے پلاسٹک بیگ پر 5 جون 2024 سے پابندی عائدکر دی ہے لہٰذا عوام کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کو ترجیح دیں، ارتھ ڈے پر پلینٹ بمقابلہ پلاسٹک بارے زیادہ سے زیادہ آگہی دی جائیگی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں