چنیوٹ،نڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولزکرکٹ چیمپئن شپ میں مقابلے جاری

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولزکرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز ٹیموں کے مابین کرکٹ میچز کھیلنے کا سلسلہ جاری رہا ، ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گروئونڈ چنیوٹ کا وزٹ کیا اور انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ، انہوں نے وہاںجاری میچ بھی دیکھا ،ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں ،سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان اور چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے انڈر 16چیمپئن شپ کے انعقاد سے کرکٹ کاپوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اجاگر کیا جارہا ہے اور اس چیمپئن شپ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چنیوٹ کی ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کرکے ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر اپنی جگہ بنائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی ، آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزیر اعلی گراس روٹ لیول پر کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانا انہی اقدامات کی کڑی ہی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں