چشتیاں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت شکنجہ تیار،مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران ہزاروں بوریاں چینی برآمد

بدھ 10 نومبر 2021 14:08

چشتیاں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت شکنجہ تیار،مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران ہزاروں بوریاں چینی برآمد
چشتیاں۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2021ء) :حکومت پنجاب کی ہدایت پر چشتیاں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت شکنجہ تیار،مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران ہزاروں بوریاں چینی برآمد ۔

(جاری ہے)

  اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور گراں فروش ہرگز رعائت کے مستحق نہیں ہیں حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چشتیاں میں مختلف گوداموں سے ذخیرہ کی گئیں ہزاروں بوریاں چینی برآمد کیں ہیں,جو کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر ذخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی چینی کو ضبط کرکے قاضی والا روڈ پر چینی سیل پوائنٹ لگایا گیا ہے جہاں شہریوں کو چینی 90 روپے فی کلو میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے مقامی سطح پر چینی کے بحران پر یقینی طور قابو پا لیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید جاری رہے گا۔

گراں فروشوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں پر مزید چھاپے مارے جارہے ہیں شہر میں ضبط شدہ چینی سیل پوائنٹس پر عام شہریوں کو باعزت طریقے سے سرکاری ریٹوں پر چینی مہیا ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں