چشتیاں ،بدبخت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

اتوار 25 فروری 2024 20:15

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) چشتیاں کے نواحی قدیم علاقہ لنڈا بھڈیرا کے سنگدل، بدبخت و نشئی نوجوان آفتاب عرف ضرغام نے معمولی جھگڑے پر اپنے محنت کش باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بخشن خاں پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھر واقع بستی عباس شاہ موضع لنڈا بھڈیرامیں سویا ہواتھا کہ صبح سویرے ملزم آفتاب عرف ضرغام اپنے والد کے کمرے میں داخل ہوا اور اسلحہ سے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس نے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور مقتول کے بیٹے مہراب کی درخواست پر ملزم آفتاب عرف ضرغام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں