کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش رہی پاکستان مضبوط و مستحکم ہو ،

بیرسٹر سلطان محمود مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے ،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

پیر 4 دسمبر 2017 17:47

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہو سکتاہے جبکہ وہاں سے کرپشن اور فراڈ کی سیاست کا خاتمہ ہو۔

اس وقت پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجز سے صرف عمران خان ہی پاکستان کو نکال سکتے ہیں۔آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں چشتیاں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی کشمیریوں کے خون سے غداری کی نہ وہ اقتدار میں رہا ایسے شخص کی عوام میں کوئی عزت رہی۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے اور پاکستان کے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی۔ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہوسکتا ہے جبکہ وہاں سے کرپشن اور فراد کی سیاست کا خاتمہ ہو۔ اس وقت پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجز سے صرف عمران خان ہی پاکستان کو نکال سکتے ہیں۔آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں