چشتیاں،ضلعی پولیس کی ماہ مئی کی کار کردگی، 976 مقدمات درج، 924ملزمان گرفتار

پیر 6 جون 2022 16:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 924ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل36لاکھ14ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے01سر گرم گینگ کے03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03لاکھ55ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے74 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے01کلاشنکوف،04رائفلیں،12بندوقیں /رپیٹر، 55پسٹل،02ریوالور اور 279روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے115ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 22کلو437 گرام چرس،02کلو110گرام ہیروئن،490گرام افیون،3140لیٹر شراب،805 لیٹر لہن اور17چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 11اور Bکیٹیگری کے209 مجرمان اشتہاری اور191 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 61مقدمات کا اندراج کرکے 203ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ مئی میں 3602 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ \378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں