بہاولنگر کی 5 تحصیلوں میں میپکو ٹیموں کی جانب سےبجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 29ہزار264 یونٹس کی بجلی چوری،مقدمات درج

جمعرات 14 ستمبر 2023 15:26

بہاولنگر کی 5 تحصیلوں میں میپکو ٹیموں کی جانب سےبجلی چوروں کے خلاف  کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 29ہزار264 یونٹس کی بجلی چوری،مقدمات درج
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) ضلع بہاولنگر کی 5 تحصیلوں میں میپکو ٹیموں کی جانب سےبجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 روز میں ایک لاکھ 29ہزار264 یونٹس کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے اور 91 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے،ضلعی حکام کے مطابق چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس، منچن آباد،بہاولنگر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے اورمتعدد نادہندگان فیکٹریوں ، کمرشل پلازوں اور ٹیوب ویلز کے بجلی کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں