پاناما کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے ،عمران خان

عوام کی جدوجہد سے بااثر لوگوں کی تلاشی ہو رہی ہے ، چھوٹے چاروں کو پکڑنے سے نہیں بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے،چیئرمین تحریک انصاف ہمارے ملک میں ہر سال ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے ،نواز اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہو گئے ہیں اگر یہ پیسہ نوجوانوں پر خرچ کیا جائے تو آج ملک سے روزگاری ختم ہو جاتی ، کل ایک شہزادی کو جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جارہی ہے ، آج قانون کے سامنے امیر اور غریب ایک ہوگئے ہیں یہ ہے قانون کی بالادستی ہے یہ ہے نیا پاکستان ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 4 جولائی 2017 20:34

پاناما کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے ،عمران خان
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے بڑے بڑے ڈاکوئوں کا احتساب ہو رہا ہے ۔ عوام کی جدوجہد سے بااثر لوگوں کی تلاشی ہو رہی ہے ۔ چھوٹے چاروں کو پکڑنے سے نہیں بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کریں قوم تب ہی بنتی ہے جب خواتین اور مرد شانہ بشانہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہے ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ بچے صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرتے ہیں لاہور جہاں بجٹ کا 57 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے وہ بھی 60 سے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر کرے ۔

(جاری ہے)

چترال میں صاف پانی کی 175 اسکیمیں ہیں ۔ 93 اسکیمیں تو اس سال بنی ہیں ڈی آئی خان اور کرک میں صاف پانی کی فراہمی کے اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بجلی بنائی جا رہی ہے وہ فرنس آئل سے بنتی ہے اور یہ آئل باہر سے امپورٹ کرنی پڑتی ہے جن کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور پھر ان قرضوں کی واپسی کے لئے آئی ایم ایف پر ٹیکس کی شڑائل لاگو کرتی ہے اور ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے ہمارے حکمران کرپشن کرنے کے لئے سستی بجلی نہیں بناتے سب سے سستی بجلی پانی سے بنتی ہے لیکن ہمارے حکمران اس پر توجہ نہیں دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی پراجیکٹ اے این پی والے کہتے ہیں کہ ہمارا ہے لیکن انہوں نے تو اس کا ٹھیکہ ہی کسی کو نہیں دیا تو پھر یہ ان کا کیسے ہو گیا انہوں نے کہا کہ پانامہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا ہمارے ملک میں ہر سال ایک ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے نواز اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہو گئے ہیں اگر یہ پیسہ نوجوانوں پر خرچ کیا جائے تو آج ملک سے روزگاری ختم ہو جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جدوجہد سے آج بڑے بڑے چوروں کا احتساب ہو رہا ہے موجودہ حکمران چوری کرتے ہیں اور پھر معصوم بن جاتے ہیں کل ایک شہزادی کو جے آئی ٹی نے بلایا تو یہ کہتے ہیں کہ اب ایک عورت سے سوال جواب پوچھیں گے انہیں نہیں پتا کہ بے نظیر کے ساتھ کیا ہوا تھا آج قانون کے سامنے امیر اور غریب ایک ہوگئے ہیں یہ ہے قانون کی بالادستی ہے یہ ہے نیا پاکستان ۔

۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں