پاکستان کے ساتھ محبت کرو سارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے‘
ایمانداری کو اپنا شعار بنائو اور ہمیشہ ضرورت مند اور کمزوروں کی مدد کرو تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا ڈسٹرکٹ بار چترال سے خطاب
ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:13
(جاری ہے)
بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر فاضل جج صاحبان نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے بھی ملاقات کی اور ان کو روایتی تحائف چترالی ٹوپی اور چوغہ بھی پیش کیا گیا۔ عبدا لولی خان ایڈوکیٹ نے اپنے حیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال سے نکلنے والا دریا افغانستان میں داخل ہوتا ہے جہاں کابل سے بہت کم پانی اس میں شامل ہوتا ہے مگر اس کا نام دریائے کابل رکھا گیا ہے اس کا نام دریائے چترال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے علاقوں بونجی اور دروش میں عدالتی عملہ کی کمی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل نے چیف جسٹس کا استقبال کیا اور مطالبہ کیا کہ چترال ہائی کورٹ سرکٹ بنچ میں مستقل جج تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو سوات اور پشاور نہ جانا پڑے۔ ڈسٹرکٹ بار کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ چترال میں سروس ٹریبونل کا مسئلہ بھی بہت جلد حل کیا جائے گا اور دریائے کابل کا نام تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بنچ اور بار ایک ہی جسم کے دو حصے ہیں اگر ایک حصہ دوسرے کا ساتھ نہ دے تو معذور کہلاتا ہے اور ہم خود کو معذور نہیں کرنا چاہتے۔ انہوںنے چترالی عوام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب وہ بذریعہ سڑک دیر سے چترال آرہے تھے تو ہر دکان کے شٹر پر پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا دیکھا جو ملک سے محبت اور وفاداری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرو تو کامیاب ہوجاؤگے۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کو بچانا ہے اور آج ہم اس دوراہے پر کھڑے ہیں کہ ملک کو ہماری زیادہ ضرورت ہے ۔ بھاشا اور مہمند ڈیمز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بقاء اور آئندہ نسل کیلئے پانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری زندگی کی علامت ہے جسے ہم اپنے ہاتھوں سے ضائع کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم بیرونی قرضوں تلے دبے ہوئے ہیں اور ہمارا ہر بچہ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہا کہ آپ ایمانداری سے کام کیں تو حالات تیزی سے بدلیں گے۔ انہوںنے کہا کہ لواری ٹنل بن تو گیا لیکن اسے بہت کم وقت کیلئے مسافروں کیلئے کھولا جاتا ہے اور لوگوں کو بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے۔ جس پر از خود نوٹس لیا ہے اور نیشنل ہائی اتھارٹی کے چیئرمین سے پانچ دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل سے باہر دونوں جانب سڑک پر خچر لیکر گزرنا بھی مشکل ہے ہم بیسویں صدی میں رہ رہے ہیں مگر سڑکوں کی حالت ایسی ہیں جیسے اب بھی ہم پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قدرے بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری لانا پڑے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو حکم دیا کہ وہ ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریںتاکہ عوام کی تکلیف کم کی جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو حکم دیا کہ چھ ہفتے کے اندر تمام خالی آسامیاں پر کی جائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو فون پر ہدایات دیں کہ چترال میں ججوں کی کمی پوری کی جائے اور بار کا مسئلہ حل کیا جائے۔ چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ کیلئے بہت جلد جج تعینات کیا جائے گا اور عدالتی عملی کی کمی کو چار ہفتوں میں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے بار ایسوسی ایشن کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی میں چترال کے وکلاء کیلئے تربیتی کورس کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ مقامی صحافی گل حماد فاروقی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہے مگر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے بلوں میں سروس ٹیکس عائد کیا ہے جو زیادتی ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس حوالے سے تحریری درخواست دیں تاکہ پی ٹی سی ایل حکام سے جواب طلب کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر خورشید حسین مغل نے چترال کا دورہ کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا