چترال شہر کے مصرو ف ترین اتالیق بازار میں پیر کی صبح افغان مہاجر کا لرزہ خیز قتل

چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 324اور 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیر 5 جولائی 2021 14:55

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) چترال شہر کے مصرو ف ترین اتالیق بازار میں پیر کی صبح ایک افغان مہاجر کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق شاہین الدین ولد موسیٰ خان ساکن موڑدہ نے صبح 10بجے کے قریب ایک 22بور بندوق لے کر ایک دکان کی چھت پر چڑھ گئے اورکچھ دیر ایک افغان مہاجر عبدالبصیر کو اس وقت گولی مار دی جب وہ سڑک سے گزر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول موڑد ہ میں ایک دوسرے کے ہمسائیگی میں رہائش پذیر تھے۔و قوعہ کے بعد ملزم نے دکان کی چھت سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ایس ایچ او سجاد حسین نے بعد میں ان پر قابو پا کرگرفتار کرلیا۔ ملزم کی عمر قریباً 45سال بتائی جاتی ہے جوکہ ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 324اور 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں