چترال میں صورتحال مکمل قابو میں ہے،اسکولز،یونیورسٹیاں،ہسپتال اور بازار کھلے ہیں

پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹیں بنا دی گئیں،عوام اور پاک فوج کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او کا موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 8 ستمبر 2023 15:03

چترال میں صورتحال مکمل قابو میں ہے،اسکولز،یونیورسٹیاں،ہسپتال اور بازار کھلے ہیں
چترال (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 08 ستمبر 2023ء) ڈی سی چترال کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں چترال میں صورتحال مکمل قابو میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی پی او اکرم اللہ خان کا موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ ڈی سی چترال کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 5 بجے پاک افغان بارڈر پر ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا،پاک فوج کی جانب سے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

حملے کے بعد دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا جس میں ان کا خاصا جانی نقصان ہوا۔ یقین دلاتا ہوں کہ چترال میں صورتحال مکمل قابو میں ہے،چترال کے عوام اور پاک فوج کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کریں گے۔ جبکہ ڈی پی او اکرم اللہ خان نے کہا کہ تمام اسکولز،یونیورسٹیاں،ہسپتال اور بازار کھلے ہیں،زندگی معمول کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چترل کے عوام نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا،چترال کے غیور عوام کسی بھی دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھرے ہوں گے۔ یاد رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں نے 6 ستمبر کو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تکہ دہشتگردوں نے دو فوجی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو ئے،جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہےمجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں