آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی

جمعہ 20 اکتوبر 2023 22:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2023ء) آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی، 23 اکتوبر بروز سوموار کی شام 4 بجے میر واعظ میڈیکل کالج مظفرآباد میں رنگا رنگ ثقافتی تقریب بعنوان’’شام ثقافت کشمیر‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آزاد کشمیر کے نامور فنکاران اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم تاسیس منانے کا بنیادی مقصد ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا ہے، جس طرح ہندوستان اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی تہذیب و ثقافت کو مسخ کر رہا ہے اس کے مقابلے کے لئے اکیڈمی مزاحمتی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی سطح پر شعرا، ادباء و فنکاران کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور اہل قلم کی تحریروں کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کر کے کشمیریوں پر روا رکھے جانے والے بھارتی مظالم کے حالات بیرونی دنیا کی آزادی و انصاف پسند اقوام تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے کشمیری اہل قلم اور اہل فن کے کام کو دنیا بھر میں اجاگرکر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل کی جائے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں