پتوکی ، سرچ آپریشن کے دوران9افغانیوں سمیت 45افراد گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:50

پتوکی ، سرچ آپریشن کے دوران9افغانیوں سمیت 45افراد گرفتار
چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء)ڈی پی او قصور کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی سرکل پتوکی کا تحصیل بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 9افغانیوں سمیت 45افراد گرفتار کرلئے گئے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی سرکل پتوکی نصراللہ نیازی نے ایس ایچ او کے ہمراہ پتوکی ، پھولنگر، جمبر، حبیب آباد اور سرائے مغل میں سرچ آپریشن کے دوران ۔

9افغانیوں شاہ عالم، شیر عالم، محمد رفیق عرف سیلاب حاجی خاں، نیامت سمیت 45افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔جب کہ گناہ گار افراد کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں