چونیاں،واپڈا سب ڈویژن رورل پتوکی کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ،50افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) واپڈا سب ڈویژن رورل پتوکی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ۔50افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن پتوکی کو اطلا ع ملی کہ با زار حسن پتوکی ، برج مہالم ، پرانی منڈی پتوکی ، زاہد ہا ئوسنگ اسکیم او ردیگر علا قوں میں سر عام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے واپڈا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے والے محمد یوسف ، مشتاق، غلام حسین ، ثمینہ کو ثر ،رضیہ بی بی ، رخسانہ بیگم ، عقیل عرف پاشا، خادم عرف پھیری ، منظور احمد ، اللہ دتہ ، عبدالستار، محمد نوید، محمد عمر، سمیت 50افراد کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑے گئے سٹی پولیس پتوکی نے محمد طارق کی تحریری درخواست پر 50افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں