2بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

جمعہ 26 نومبر 2021 15:59

2بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) چونیاں میں2 بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور5افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چونیاں تھانہ الہ آباد کوٹ سلیم میں یونس اور اس کے بھائی کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر بھتیجے صغیر نے اپنے سسرالیوں کو بلا لیا، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے یونس جاں بحق اور یوسف،عابد،صفیہ بی بی، اور سرفراز زخمی ہو گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں