چونیاں ،منافع خوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،مصنوعی مہنگائی کر کے کسانوں کو لوٹنا شروع کر دیاگیا، انتظامیہ بے بس

بدھ 8 دسمبر 2021 16:36

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) تحصیل بھر میں منافع خوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا منافع خوروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے چونیاں کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا چونیاں اور گردونواح میں کسانوں کو ملنے والی یوریا کھاد کی بوری 500 سے تک مہنگی فروخت ہونا شروع ہوگئی کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کسان انتہائی پریشانی کا شکار ہیں چونیاں انتظامیہ منافع خوری پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ تمام کھاد ڈیلر اور دکاندار اپنی اپنی مرضی کا ریٹ لگا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کا پر کوئی بھی عمل پیرا نہیں کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے تمام کھاد ڈیلر حضرات کو ہدایت کی جائے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کریں تاکہ کسانوں کو کھاد خریدتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو جو بھی کھاد ڈیلر قانون کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ کسانوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں