چونیاں ، اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء عدنان عرف کرن شہزادی کو اغواء کر لیا، مقدمہ درج ، وسیم نامی ملزم گرفتار

پیر 10 جنوری 2022 15:55

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) چونیاں نواحی علاقہ الہ آباد سے سات اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء عدنان عرف کرن شہزادی کو اغواء کر لیا تھانہ الا آباد نے مقدمہ درج کر کے وسیم نامی ملزم گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

چونیاں نواحی علاقے آلہ آباد سے سات اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء عدنان عرف کرن شہزادی کو اغواء کرلیا ، ملزمان وسیم،پرویز،ابوبکر،صابی،راشد سلیمان وغیرہ نے خواجہ سراء کو الہ آباد کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا،ملزمان نے خواجہ سراؤں کاجل،سانولی و دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ الہ آباد پولیس نے ساتھی خواجہ سراء کاجل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم وسیم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ،ایس ایچ او تھانہ الا آباد کا کہنا کہ مغوی خواجہ سراء کرن کو جلد سے جلد برآمد کر لیں گے،خواجہ سراؤں نے مغوی کی جلد بازیابی اور اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں