چونیاں ، آگ کی زد میں آکر جھلس جانے والے بد قسمت خاندان کا بچہ جاں بحق، والد اور دو بچے زخمی

منگل 23 مئی 2023 21:03

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2023ء) چونیاں رانا ٹائون میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر جھلس جانے والے بد قسمت خاندان کا ایک بچہ جاں بحق ،والد اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔حالت تشویش ناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رانا ٹاؤن چونیاں میں دل خراش واقعہ گھر میں لگے اے سی میں شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی زد میں آ کر چھ سالہ بچہ فیضان جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

جھلس جانے والوں میں والد یاسین بیٹا فرقان اور بیٹی مونیبہ شامل ہے ۔والدہ گھر میں موجود نہ تھی آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ سے کمرے میں وال پیلنگ کو لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو 1122 نے لاش اور جھلس جانے والے افراد کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جھلس جانے والے تینوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا والد یاسین اور فرقان کی حالت تشویشناک ہے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں