دادو:قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب اور سید غازی پریل شاہ صاحب کی اپیل

کوئٹہ کے شہید مسلمانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 10 مارچ 2020 17:59

دادو:قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب اور سید غازی پریل شاہ صاحب کی اپیل
دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ 2020ء، نمائندہ خصوصی،اللہ وسایو وگھیو) قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب اور سید غازی پریل شاہ صاحب نے اعلیٰ حکام سے کوئٹہ کے سنی مسلمانوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے 40 سے زیادہ مظلوم سنی مسلمانوں کو خودکش بم دھماکے سے بیگناہ شہید کرنے اور وفاقی و صوبائی حکومت کی بے حسی ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور معاوضے کا اعلان نہ کرنے کیخلاف صدیق اکبر چوک شاہانی محلہ دادو سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سُنی ایکشن کمیٹی دادو کے رہنماؤں اعجاز صدیقی،مولانا مظہرالحق، مولانا مولابخش نے کہا کہ کوئٹہ مین دھشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا و زخمیوں کیلئے حکومت نے ابھی تک معاوضے کا اعلان نہ کر کہ نا اہلی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاتل گرفتار نا ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں