دادو ، مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، 30مسافر زخمی

منگل 25 اپریل 2023 20:09

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2023ء) مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق دادو میں مسافرکوچ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا یہ افسوسناک حادثہ میہڑ کے قریب پیش آیا اور حادثیکیبعد کراچی جانیوالی کوچ الٹ گئی، مسافر کوچ میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے تاہم زخمیوں کوتعلقہ اسپتال خیرپورناتھن شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 20مسافرزخمی ہوگئے ، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ پنو عاقل سے کراچی جارہی تھی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ روز سیہون جانے والیزائرین کو حادثہ پیش آیا تھا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک خاندان سے تھے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں