دادو میں نہرکا پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 18:08

دادو میں نہرکا پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) دادو میں جوہی نہر کا کالی پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق کام مکمل کرنے کے بعد پانی گزارا گیا توپل پھر ٹوٹ گیا، پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا جب کہ کالی پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کوپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پل دوبارہ ٹوٹنے کی انکوائری کے لیے سیکرٹری آب پاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پل آب پاشی عملے کی تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے ٹوٹا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں