ڈگری کالج گوجرہ مظفرآباد عدم فعالیت کے خلاف اہلیان گوجرہ سراپا احتجاج

بدھ 20 اکتوبر 2021 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈگری کالج گوجرہ مظفرآباد عدم فعالیت کے خلاف اہلیان گوجرہ سراپا احتجاج ۔ عدالت العالیہ و عدالت العظمیٰ کے واضح فیصلہ جات کے باوجود ڈگری کالج گوجرہ تاحال فعال نہ ہوسکا ہے جبکہ دوسری طرف انٹر کے رزلٹ کے بعد ADپروگرام میں داخلوں کا انتہائی اہم مرحلہ مکمل ہونا تھا لیکن محکمہ مالیات نے ادارہ کا DDO کوڈ تاحال ایکٹو نہ کیا ہے جبکہ شنید ہے کہ ادارہ میں تعینات لیکچررز کو دیگر کالجز میں منسلک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اہلیان گوجرہ میں اس امر پرشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے چونکہ ان کے بچوں سے ڈگری سطح کی تعلیم کے ذریعہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ۔ اہلیان گوجرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کالج گوجرہ کو فوری طور پر فعال کرتے ہوئے ڈگری پروگرام کا اجراء کیا جائے اور محکمہ مالیات ادارہ سے متعلق مالی امور کو فوری طور پر حل کرئے۔ علاوہ ازیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن و محکمہ سکولز ادارہ کے انتظامی معاملات کو حل کرتے ہوئے کلاسز کے جلد از جلد اجراء کو یقینی بنائیں ورنہ عوام سرکوں پر نکلنے پر مجبو ر ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں