دالبندین ،شاہرائوں کی ناقص حالت ،مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں ،ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،میر عمیر محمدحسنی

جمعرات 31 دسمبر 2020 17:45

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2020ء) ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے بلوچستان میں دن بدن بڑھتے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی جبکہ دوسری جانب قومی شاہراہوں پر غیر محتاط ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود قومی شاہراہوں پر تعینات پولیس اور لیویز فورس کے اہلکار و حکام اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے رشوت بٹورنے میں مصروف ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی گاڑیاں، بسیں اور ٹرک وغیرہ جن کو روڈ پر نہیں ہونا چاہیے ان پر کوئی روک ٹوک نہیں جو عوام کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں لہذا ان کو چیک کرنے کا کوئی نظام ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ کہ شاہراہوں کی ناقص حالت اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ جرمنی کی آٹوبھان کے بعد ہماری اکثر شاہراہیں دنیا کے واحد راستے ہیں جہاں تیز رفتاری ماپنے کا کوئی تصور نہیں انہوں نے پی پی ایچ آئی کے حادثات سے نمٹنے کے ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کی قیام کو اچھا اقدام قرار دیا تاہم مطالبہ کیا ان سینٹرز کو چند اضلاع اور علاقوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے کیونکہ انسانی جانوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں