دالبندی پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی چوری شدہ زمباد گاڑی ڈر ایریا پہاڑی علاقے سے برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:54

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) دالبندی پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی چوری شدہ زمباد گاڑی ڈر ایریا پہاڑی علاقے سے برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوری شدہ زمباد گاڑی محمد شریف نامی شخص کی گزشتہ روز چوری ہوئی تھی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی ہدایت پر دالبندین پولیس ایس ایچ او حفیظ اللہ ماندائی اور لیویز کے ہمراہ تحصیلدار دالبندین اکبر علی اور کریم جان کیو آر ایف نے چوری شدہ زمباد گاڑی کا تعاقب کرتے ہوے ڈڈر ایریا پہاڑی علاقے سے زمباد گاڑی برآمد کرلی چور زمباد گاڑی کو چھوڑ کر پہاڑی علاقے میں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولیس اور لیویز نے تمام راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے اور ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہیں اہلیان چاغی کا پولیس اور لیویز فورس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور امید ظاہرکی چوروں گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں